وزارت داخلہ کا بانی کا ایم کیو ایم، سینئر رہنما محمد انور اور افتخار احمد کی حوالگی کے لیے برطانیہ سے رابطے کا فیصلہ

کراچی(پی این آئی)وزارت داخلہ کا بانی ایم کیو ایم، سینئر رہنما محمد انور اور افتخار احمد کی حوالگی کے لیے برطانیہ سے رابطے کا فیصلہ۔حکومت نے بانی ایم کیو ایم کی حوالگی کے لیے برطانیہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں وزارت داخلہ کے حکام بانی ایم کیو ایم، سینئر

رہنما محمد انور اور افتخار احمد کی حوالگی کے لیے برطانیہ سے رابطہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کےحکام عمران فاروق قتل کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں متعلقہ دستاویزات کے منتظر ہیں۔ذرائع کے مطابق عدالتی فیصلےکی نقل، اٹارنی جنرل کاخط اور وزارت داخلہ کی دستاویزات برطانیہ بھیجی جائیں گی۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق بانی ایم کیو ایم سمیت تینوں افراد کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 18 جون کو عمران فاروق قتل کیس میں سزا سنا رکھی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close