لاہور(پی این آئی)لاہور کے علاقے گلشن راوی، فیصل ٹاؤن، والڈ سٹی، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، ڈی ایچ اے اور گارڈن ٹاؤن میں کورونا پھیل گیا، آج رات 12 بجے سیل کر دیئے جائیں گے۔وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاہور کے 7 علاقوں کو رات بارہ بجے سے سیل کیا جارہا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے
ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہمارے پاس 60 وینٹی لیٹر زخالی پڑے ہیں، 11 جون کو ہمارے پاس 1118 مریض تھے جو اب 738رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا مریضوں کے 35 فیصد بستر خالی ہیں ، تیس سے پچاس فیصد بیڈز اسپتالوں میں خالی پڑے ہیں۔یاسمین راشد نے کہا کہ لاہور اور راولپنڈی میں ہمارے پاس سب سے زیادہ کیسز سامنے آئےہیں، گزشتہ 10 روز میں لاہور میں ہائی ڈیپینڈینسی یونٹ اور وینٹی لیٹرز میں اضافہ کیا گیا، انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا ٹیسٹ مفت کررہی ہے۔جن علاقوں میں کورونا کیسز بڑھے وہ مکمل سیل کررہے ہیں۔ لاہور کے بھی سات علاقوں کو مکمل سیل کیا جارہا ہے، ان سات علاقوں میں گلشن راوی، فیصل ٹاؤن، والڈ سٹی، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، ڈی ایچ اے اور گارڈن ٹاؤن شامل ہیں۔یاسمین راشد نے کہا کہ ان 7 علاقوں کو رات بارہ بجے سے سیل کیا جارہا ہے، ان علاقوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی، لوگوں کو بار بار ماسک پہننے کی تلقین کی، لیکن اس کے باوجود بغیر ماسک کے گھروں سے نکلے۔انہوں نے کہا کہ اُمید ہے ایک ہفتے میں ایس او پیز پر عمل کریں گے تو کورونا کیسز میں واضح کمی آئے گی، سب سے زیادہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی مارکیٹوں میں ہوئی ہے۔اُن کا مزید کہنا ہے کہ صوبے میں یومیہ 11 ہزار ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، ہمیں پسماندہ طبقے کے معاشی حالات کا بھی خیال ہے۔ کورونا کے مریضوں کے لیے طبی سہولیات اور وینٹی لیٹرز میں اضافہ کررہے ہیں۔یاسمین راشد نے کہا کہ اسپتالوں میں جگہ اور ادویات دونوں موجود ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں