کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس، نیب لاہور نے خواجہ آصف کو 26 جون کو طلب کر لیا

لاہور(پی این آئی)کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس، نیب لاہور نے خواجہ آصف کو 26 جون کو طلب کر لیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف بھی نیب ریڈارپرآگئے،نیب لاہورنے خواجہ آصف کو 26 جون کی صبح 11 بجے کو طلب کرلیا۔ کہ خواجہ آصف کو کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں طلب کیا گیا ہے،خواجہ آصف پر

الزام ہے کہ انہوں نے موجودہ زمین سے زیادہ زمین فروخت کی.ذرائع کاکہناہے کہ خواجہ آصف پر اختیارات سے تجاوزکرنے کا بھی الزام ہے،انہیں تمام دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے،ذرائع کامزیدکہنا ہے کہ کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ آصف کے اہلخانہ بھی شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close