اگریہ درست ہے کہ ٹڈیاں کھانے سے کورونا ٹھیک ہو جاتا ہے تو قوم ٹڈیوں کا خود ہی تیا پانچا کردے گی، پی ٹی آئی کے ایم این اے ریاض فتیانہ نے نیا شگوفہ چھوڑ دیا

اسلام آباد(پی این آئی)اگریہ درست ہے کہ ٹڈیاں کھانے سے کورونا ٹھیک ہو جاتا ہے تو قوم ٹڈیوں کا خود ہی تیا پانچا کردے گی، پی ٹی آئی کے ایم این اے ریاض فتیانہ نے نیا شگوفہ چھوڑ دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ریاض فتیانہ نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ٹڈیوں کے بارے میں کہا جاتا ہے

کہ اس کوکھانے سے کورونا ختم ہوسکتا ہے،حکومت ٹڈیوں کے حوالے سے تحقیق کرا لے،اگریہ حقیقت ہے تو قوم ٹڈیوں کا خود ہی تیا پانچا کردے گی۔تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ریاض فتیانہ نے بجٹ سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا، حکومت نے مشکل حالات میں اچھا بجٹ پیش کیا ہے۔ریاض فتیانہ نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے طبی سامان کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا،ٹڈیوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کوکھانے سے کورونا ختم ہوسکتا ہے،حکومت ٹڈیوں کے حوالے سے تحقیق کرا لے،اگریہ حقیقت ہے تو قوم ٹڈیوں کا خود ہی تیا پانچا کردے گی۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ یونیورسٹیزکو15جولائی کوکھولنے کے اقدام لائق تحسین ہیں،قیدیوں کو ویڈیو کال کی سہولت دینے سے ملاقات کا دبائو کم ہوجائے گا،قیدیوں کو مشقت کا معاوضہ دینا چاہیے ۔ریاض فتیانہ نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے بلین سونامی ٹری کا منصوبہ متاثر ہوا ہے ،سائبر قانون خاصا کمزور ہے اس میں ترمیم کی جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close