یہاں پر منتیں اورپیچھےسازشیں کرتے ہیں، پیپلز پارٹی کے 7 ارکان اسمبلی نے این آر او مانگا، ایک یہاں بیٹھا ہے، قومی اسمبلی میں مراد سعید کی تقریر

اسلام آباد(پی این آئی)ییہاں پر منتیں اورپیچھےسازشیں کرتے ہیں، پیپلز پارٹی کے 7 ارکان اسمبلی
نے این آر او مانگا، ایک یہاں بیٹھا ہے، قومی اسمبلی میں مراد سعید کی تقریروفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا کہ مجھ سے پیپلزپارٹی کے7 ایم این ایزنے این آراومانگا، ایک ایم این اے اس وقت یہاں بیٹھاہے،یہاں پرمنتیں

اورپیچھے سازشیں کرتے ہیں،اگرمیراسربھی قلم کردیاجائے تواسٹیٹس کوکاساتھ نہیں دوں گا۔وفاقی وزیر مراد سعید نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ دودن پہلے جب بات کرنے کے لیے اٹھاتونازیباالفاظ کا استعمال کیا گیا، پارلیمنٹ میں ذاتیات پرتقاریرکی گئیں،میری تقاریرسخت ہوسکتی ہیں مگرکسی پرذاتی حملے نہیں کیے،سیاسی مخالفت کے نام پرمیرے خاندان کی تضحیک کی گئی،سوشل میڈیا پرمیرے خلاف منظم مہم چلائی گئی۔مراد سعید نے کہاکہ اگرمیں اتنا برا ہوں تومیرے پاس اپنی فائلیں کیوں لے کرآگئے؟،انہوں نے کہاکہ مجھ سے پیپلزپارٹی کے 7 ایم این ایزنے این آراومانگا، ایک ایم این اے اس وقت یہاں بیٹھاہے،یہاں پرمنتیں اورپیچھے سازشیں کرتے ہیں۔مراد سعید نے کہاکہ جب میں اپوزیشن میں تھا ان کےساتھ تھا تو میری تعریفیں کررہے تھے ،وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم نے کوئی کیمپ آفس رکھنے کی بجائے اپنے گھر میں رہائش رکھی ،اپوزیشن نے مجھے اور میرے قائد کو نشانہ بنایا،جب تحریک انصاف بنی تو عمران خان کی ذات کو نشانہ بنانا شروع کیا گیا ،میری ساری تقریریں نکلوائیں ایک ایک لفظ نکلوائیں میں نے کسی کی ذات کو نشانہ نہیں بنایا،میں ان سے زیادہ سوشل میڈیا مہم چلواسکتا ہوں مگرنہیں چلائی۔مراد سعید نے کہاکہ میرے والد کی منتیں کیوں کررہے تھے؟میرے مخالف نے بھی کہا جس گھر میں رہتا تھا آج بھی اسی میں رہتا ہوں،میں نے 4 کو بے نقاب کیا مزید 30 کو بے نقاب کروں گا،وفاقی وزیر مواصلات نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے کفایت شعاری کےساتھ نظام کی بہتری پرتوجہ دی،حقائق اوراعدادوشمارکے بغیربجٹ پرتنقید مضحکہ خیزہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں