دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث 4 بھارتی شہریوں کو پاکستان نے دہشت گرد قرار دے کر اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(پی این آئی)دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث 4 بھارتی شہریوں کو پاکستان نے دہشت گرد قرار دے کر اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا۔اکستان نے 4 بھارتی شہریوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا، بھارتی دہشت گردوں سے متعلق پاکستان نے اقوام متحدہ کو بھی آگاہ کر دیا۔وزارت خارجہ کی ترجمان کے

مطابق پاکستان نے چار بھارتی شہریوں وینو مادھا ڈونگارا، ایجوئے مسٹری، گوبندھا پٹنائیک اور انگارا آپا جی کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چاروں افراد تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، جماعت الاحرار اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے ساتھ منسلک ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی دہشت گردوں کو عالمی فہرست میں شامل کرنے کے لیے اقوام متحدہ کو 2019 میں خط لکھا تھا تاہم وینو مادھا ڈونگارا کو دہشت گرد قرار دینے پر اعتراض کیا گیا، امید ہے دیگر تینوں نام اقوام متحدہ کی پابندی لسٹ میں شامل کیے جائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close