جعلی اکاؤنٹس کیس، احتساب عدالت نے 3 ملزمان باقاعدہ اشتہاری قرار دیتے ہوئے تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا

راولپنڈی(پی این آئی)جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،احتساب عدالت نے 3 ملزمان کو باقاعدہ اشتہاری قراردیتے ہوئےتما جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا، ملزمان میں پیر درویش ،علی کمال اورنمرمجید شامل ہیں۔عدالت نے نادراکو تینوں ملزمان کے شناختی کارڈ بھی بلاک کرنے کا حکم دیدیا ہے،عدالت نے تینوں

ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان کی عدم موجودگی میں شواہد ریکارڈ کیے جائیں گے۔عدالت نے کہاکہ ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہیں، اشتہارجاری ہونے پر بھی سرینڈر نہیں کیا ،نادرا ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرکے 7 جولائی تک رپورٹ جمع کرائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close