حکومت اور صدر عارف علوی کو بڑا دھچکا، قومی مالیاتی کمیشن میں عبدالحفیظ شیخ کی تقرری بلوچستان ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دے دی

کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان ہائی کورٹ نے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ (این ایف سی ) میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور سیکرٹری خزانہ کی بطور ماہر تقرری کالعدم قرار دیدی۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نذیراحمد لانگو پرمشتمل بینچ نے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف

سی) سے متعلق متفرق درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی طرف سے جاری کردہ ٹرمزآف ریفرنس بھی کالعدم قراردے دیے۔عدالت نے متفرق درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ این ایف سی کے لیے ممبران کی تقرری قواعد و ضوابط اور آئین کے مطابق نہیں لہٰذا صدر مملکت گورنر بلوچستان، وزیر اعلیٰ یا صوبائی حکومت کی مشاورت و سفارش پر نئے ممبر کی تقرری عمل میں لائیں۔فیصلے میں کہا گیا کہ حکومت این ایف سی ایوارڈ کی تشکیل کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 160 کو ملحوظ خاطر رکھے، آئین کے آرٹیکل 160-3A کے تحت صوبوں کا حصہ پچھلے ایوارڈ سے کم نہیں ہونا چاہیے جبکہ 7 ویں این ایف سی ایوارڈ پر بھی بعد میں کٹ لگایا گیا تھا اس سے وفاق اور صوبوں کے درمیان فاصلے بڑھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں