کورونا کے انجیکشن ڈیکاڈران کی بھاری مقدار افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کوئٹہ (زبیر احمد ) وزیراعلی بلوچستان کی اسپیشل کمیٹی براے محکمہ صحت کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم کٹکیزئی ،سنیئر ڈرگ انسپکٹر سرور خانکاکڑ نے خفیہ اطلاع پر ائرپورٹ روڈ پر واقع گڈز ٹرانسپورٹ کے گودام پر کورونا وائرس کے علاج میں استعمال ہونے والی دوائی انجکشن ڈیکاڈران (ڈیکسامیتھاسون) کی بھاری

مقدار برآمد کر لی۔ یہ انجکشن غیر قانونی طور پر کوئٹہ سےہمسایہ ملک افغانستان اسمگل کیے جا رہےتھے ۔ سنیئر ڈرگ انسپکٹر سرور خان کاکڑ کے مطابق انجکشن ڈیکاڈران (ڈیکسامیتھاسون) کا اسٹاک کوئٹہ میں موجود ڈسٹربیوشن کے پاس کئی دنوں سے ختم ہو چکا تھاکیونکہ کورونا وائرس کے علاج میں استعمال کی وجہ سے اس انجکشن کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت انجکشن ڈیکاڈران بلیک میں مل رہا ہے۔ انجکشن ڈیکاڈران کا اسمگل ہونے والا تمام اسٹاک وزیر اعلی بلوچستان کی اسپیشل کمیٹی برائے محکمہ صحت نے قبضے میں لے کر کیس رجسٹرڈ کر ادیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں