بھارت جیسا کرے گا، ویسا ہم جواب دیں گے، پاکستانی ہائی کمیشن کا عملہ واپس ہوا تو بھارت کا سفارتی عملہ نکال دیں گے، شاہ محمود قریشی نے خبردار کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی):بھارت جیسا کرے گا، ویسا ہم جواب دیں گے، پاکستانی ہائی کمیشن کا عملہ واپس ہوا تو بھارت کا سفارتی عملہ نکال دیں گے، شاہ محمود قریشی نے خبردار کر دیا، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت جیساکرےگاویساہی جواب دیاجائے گا، اگر پاکستانی ہائی کمیشن کاعملہ واپس آئےگا تو بھارت

کاعملہ بھی واپس جائے گا۔بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کی تعداد آدھی کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاکستانی ہائی کمیشن عملے پر الزامات بے بنیاد ہیں، بھارت کا جیسا ہمارے سفارتکاروں سے رویہ ہے اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، لیکن اب بھارت جیساکرےگاویساہی جواب دیاجائے گا۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کوروناسےبھارت میں بارہ کروڑلوگ بےروزگارہوئے ہیں، لاک ڈاءون لگنے سے وہاں کی عوام میں اتنی بھوک پھیلی کہ لوگوں نے مرے ہوئے کتوں کا گوشت کھایا، دوسری جانب چین کےہاتھوں شرمندگی کےباعث بھارت منہ چھپاتاپھر رہا ہے، اس شرمندگی سے بچنے کے لئے بھارت پاکستان کےخلاف فالسل آپریشن کا بہانےتلاش کررہاہے، اور ایک بار پھر پاکستان کے خلاف میلی آنکھ اٹھانے کی کوشش کررہاہے، بھارت کم ظرف اور پاکستان دشمنی کا منجن بیچناچاہتاہے، عالمی برادری اس وقت بھارت کو اس خطےکیلئے خطرہ سمجھتی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن ارکان غیرقانون سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے، اس لئے انہیں بھارت واپس بھیجا گیا، لیکن اس کے ردعمل میں بھارت نے بڑا بھونڈا الزام لگایا اور پاکستانی ہائی کمیشن کے اسٹاف میں 50 فیصد کمی کردی جو ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، بھارت جیسا رویہ اپنائے گا اسے اسی طریقے سے جواب دیا جائے گا، بھارت بھی ہائی کمشین کے 50 فیصد اسٹاف کا سامان باندھے، فارن سیکریٹری کو کہہ دیا ہے کہ بھارت کے عملےکو بھی 50 فیصد فوری کم کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں