اچھی خبر آ گئی، کورونا مریضوں کے لیے پاکستان میں 549وینٹی لیٹرز زیر استعمال، 1539وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں، 990اضافی موجود

اسلام آباد(پی این آئی):اچھی خبر آ گئی، کورونا مریضوں کے لیے پاکستان میں 549وینٹی لیٹرز زیر استعمال، 1539وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں، 990اضافی موجود، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس انفیکشن کے تشویش ناک مریضوں کے لیے وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔نجی ٹی وی نیوز کے مطابق

این سی او سی نے ملک بھر میں اس وقت موجود وینٹی لیٹرز کے حوالے سے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ کرونا مریضوں کے لیے مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 1539 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔ادارے نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر میں تا حال صرف 549 وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں، جس کا مطلب ہے کہ کرونا کے وہ مریض جن کی حالت تشویش ناک ہے اور جنھیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہے، ان کے لیے 990 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔این سی او سی نے یہ خوش خبری بھی دی کہ آئندہ ماہ کے اختتام تک ملک بھر میں مزید 1895 وینٹی لیٹرز دستیاب ہوں گے۔ادارے کا کہنا تھا کہ 200 آکسیجن بیڈز گلگت بلتستان روانہ کیے جا چکے ہیں، جب کہ اسلام آباد میں انفیکشس ڈیزیز اسپتال جلد فعال کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اپنی ویب سائٹ پر تشویش ناک مریضوں سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کرونا کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد 3,337 ہو گئی ہے۔دوسری طرف پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے ہلاکتوں میں کمی آ گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 3,892 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 60 مریض جاں بحق ہوئے۔

close