اسلام آباد (پی این آئی)حج کا ارادہ کر کے نہ جا سکنے والوں کی شرعی مجبوری ہے، نیٹ کرنے کا پورا ثواب ملے گا، بڑے عالم نے بڑا فتوی دے دیا، پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہےکہ سعودی حکومت کی طرف سے حج کے فریضہ کو منسوخ نہ کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔علامہ
طاہر اشرفی کا کہناہےکہ ملک بھر کے علماء ومشائخ و مفتیان عظام سے مشاورت کے بعد جاری فتوے کے مطابق فریضہ حج ادا کرنے کا ارادہ کرنے والے شرعی طور پر معذور ہیں لہذا ان کے اجر و ثواب میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا کہنا ہے کہ نفلی حج کا ارادہ رکھنےو الے اپنے اخراجات مستحقین میں تقسیم کر دیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شریعت اسلامیہ استطاعت رکھنے والوں کے لیےحج کا حکم دیتی ہے ،صحت ، مال اور امن استطاعت میں داخل ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں