25حکومتی اراکین اسمبلی اپنی ہی جماعت کیخلاف بغاوت کرنےکو تیار۔۔۔کس وزیر کو فارغ کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا؟

کراچی(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی سردار نبیل گبول نے کہا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی کے 25 ایم این ایز اپنی حکومت کے خلاف بولنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں، وزیر اعظم کو کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری کو وزات سے فارغ کرکے گھر بھیج دیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے

ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ فواد چوہدری نے وہ بات کہ ہے جو حقیقت ہے ،آج تحریک انصاف کے چار پانچ ایم این ایز کا بیان سامنے آیا ہے جس میں اُنہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم سے ملاقات کے لئے ترس جاتے ہیں ،وزیر اعظم اپنے اُن قریبی وزیروں اور ایم این ایز جیسے مراد سعید وغیرہ کو ہی اپنے ساتھ بٹھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے دن ہی کہتا تھا کہ اسد عمر عمران خان کو لے ڈوبے گا،یہ تو بچے بچے کو پتا ہے کہ اسد عمر اور جہانگیر ترین کا جھگڑا بہت پرانا چل رہا ہے ، اب حقیقت یہ ہے کہ فواد چوہدری کو کسی کی سپورٹ حاصل نہیں ہے،کسی گروپ نے اس پر کوئی ہاتھ نہیں رکھا،جہانگیر ترین ،شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سمیت وزیر اعظم سے بھی فواد چوہدری کے تعلقات اچھے نہیں ہیں،اب وہ اپنے دل کی بھڑاس نکال رہا ہے،اس وقت تقریبا 25 ایم این ایز ایسے ہیں جو حکومت کے خلاف کھل کر بولنے کے لئے تیار ہیں،آگ لگ چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close