لاہور (پی این آئی) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ فی الحال سکول کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا، ابھی حکومت سکول کھولنے سے متعلق ایس اوپیز تیار کررہی ہے، سکول کھولنے کی تاریخ سے متعلق جھوٹی خبر گردش کررہی ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فی الحال سکول
کھولنے کی کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔اس حوالے سے جھوٹی خبریں گردش کررہی ہیں ۔کہ حکومت نے سکول کھولنے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے، لیکن حکومت نے فی الحال سکول کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ ابھی حکومت سکول کھولنے سے متعلق ایس اوپیز تیار کررہی ہے، ان ایس اوپیز کی روشنی میں سکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ یاد رہے خبریں گردش کررہی ہیں کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے پندرہ جولائی سے سکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔لیکن وزیر تعلیم پنجاب اس طرح کی تمام خبروں کی تردید کی ہے۔اسی طرح ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکول کھولنے کے ایس اوپیز اور تجاویز کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں نویں دسویں جبکہ دوسرے مرحلے میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلباء کو اجازت دینے پر غور، اسکولوں کے اوقات کار 3 گھنٹے اور لازمی مضامین پڑھانے کی تجاویزپیش کی جائیں گی۔دوسری جانب وفاقی وزارت تعلیم نے ٹرائل بنیادوں پر سکول کھولنے کے حوالے سے صوبوں سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت تعلیم نے ایک مراسلہ میں صوبوں سے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق تجاویر اور مکمل پلان 23 جون تک بھجوائیں، وفاق نے دو جولائی کو بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس طلب کی ہے۔ کانفرنس میں سکولز کھولنے یا مزید بند رکھنے سے متعلق معاملہ زیر بحث لایا جائے گا۔تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق تجاویز اور مکمل پلان میں طلبہ اور اساتذہ کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے تمام اقدامات اس کا حصہ ہوں گے۔ ایچ ای سی، وفاقی نظامت تعلیمات سمیت متعلقہ حکام سے بھی تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کے بعد قومی رابطہ کمیٹی کو سفارشات بھجوائی جائیں گی۔ قومی رابطہ کمیٹی تعلیمی اداروں کو کھولنے یا مزید بند رکھنے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں