تمام نجی اسپتال کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج مفت کریں،حکومت نے حکم جاری کر دیا، خلاف ورزی کرنیوالے ہسپتال کیخلاف ایکشن لینے کا عندیہ

اسلام آباد (پی این آئی) وفاق کے بڑے نجی اسپتال کورونا کے نصف مریضوں کا علاج مفت کرنے کے پابند ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں پر بہت بڑھ گیا ہے اسی لئے وفاقی حکومت نے پرائیویٹ ٹیچنگ اسپتالوں سے مدد لینے کا

فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی اسپتالوں کو پابند کیا ہے کہ تمام نجی اسپتال کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج مفت کریں۔اس حوالے سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاق کے تحت تمام نجی ٹیچنگ اسپتال کورونا کے مریضوں کا علاج مفت کرنے پر پابند ہونگے۔خلاف ورزی کرنے والے اسپتالوں کے لائسنس منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔اور اسپتالوں کو سیل کیا جاسکتا ہے یا جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔۔ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق نجی اسپتال اپنے نصف بیڈز،لیباٹری سہولیات اور نصف ادویات مریضوں کو مفت فراہم کرے۔اور ان کا ریکارڈ مرتب کیا جائے۔ریگولیٹری اتھارٹی اسپتالوں کا معائنہ کرے گی جس دوران ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔دوسری جانب ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان مزید 105افراد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 3965ہوگئی جبکہ ملک میں کورونا وائرس کے مزید 3946 مریض سامنے آگئے اور اس طرح ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 1 لاکھ 85 ہزار سے تجاوز کر گئی،اب تک کرونا سے متاثرہ 73 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے کورونا وائرس کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دئیے جس کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 105 مریض جاں بحق ہوئے ،ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 3695 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق اب تک کرونا سے متاثرہ 73 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close