سعودی حکومت کا حج کی محدود ادائیگی کا فیصلہ، حج کے خواہشمند پاکستان جو حج کی رقم ادا کر چکے ہیں اس کا کیا ہو گا؟ حکومت پاکستان نے واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاہے کہ حج کی محدود پیمانے پر ادائیگی کے سعودی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،یہ فیصلہ شریعت کے حکم اور موجودہ حالات کے عین مطابق ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ یہ فیصلہ شریعت کے حکم اور موجودہ حالات کے عین مطابق

ہے،سعودی وزیر حج نے اعلان سے پہلے ہمیں اعتماد میں لیا ، جسکے لئے ہم شکر گذار ہیں۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ عالم اسلام کے حجاج کرام کو کرونا وبا سے بچانے کیلئے ایک مشکل مگر دانشمندانہ اقدام ہے ،دنیا بھر میں جاری اس موذی وبا کے پھیلائوکی روک تھام کیلئے سعودی فیصلے کی تائید کرتے ہیں۔ پیر نور الحق قادری نے کہاکہ شاہ سلیمان بن عبد العزیز اور سعودی حکومت نے ہمیشہ حجاج کیلئے بہترین سہولیات کو یقینی بنایا ہے۔وزیر مذہبی امور نے کہاکہ حجاج کرام کی ہر ممکن بہبود کیلئے خادمِ حرمین شریفین کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،وزارتِ مذہبی امور نے پاکستانی حجاجِ کرام کو رقوم کی واپسی کا فیصلہ کر لیا،ضروری امور طے کرنے کے بعد حجاج کرام کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع کر دی جائے گی،پاکستانی حجاج کو رقوم کی واپسی کیلئے طریقہ کار کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

close