پہلے دس ہزار کی کرپشن ہوتی تھی تو اب تیس ہزار کی ہو رہی ہے، اگلے الیکشن میں ہم سے بہت برا سلوک ہوگا، پی ٹی آئی رہنما برس پڑا، عمران خان کو حقیقت سے آگاہ کر دیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن میں ہم سے بہت برا سلوک ہوگا، عوام پی ٹی آئی سے سخت ناراض ہے، عمران خان کے پاس اتنی بڑی سپورٹ تھی، پھر بھی یہ صورتحال ہے، ہم روز اپنے ڈیرے پر بیٹھتے ہیں ہمیں معلوم ہے لوگ کتنا ناراض ہیں۔ انہوں

نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پٹرول سستا ہونے کے باوجو دلوگوں کو نہیں مل رہا۔پٹرول نہ ملنے کے ذمہ دارغیرمنتخب افراد ہیں،جن سے کوئی پوچھ نہیں رہا۔ سکھر تک موٹروے پر کوئی پٹرول پمپ نہیں۔ موٹروے سے اتر کرملتان یا لیہ سے پٹرول ڈلوانا پڑتا ہے۔ راجہ ریاض نے کہا کہ کسی سے تو پوچھا جائے کہ موٹروے پر 8 ماہ سے سہولتوں کا سسٹم کیوں نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگلے الیکشن میں ہم سے بہت برا سلوک ہوگا کیونکہ لوگ ہم سے سخت ناراض ہیں۔عمران خان کے پاس اتنی بڑی سپورٹ تھی لیکن پھر بھی آج یہ صورتحال ہے۔ ہم روز اپنے ڈیرے پربیٹھتے ہیں ہمیں معلوم ہے لوگ ہم سے کتنا ناراض ہیں۔ پہلے جو 10ہزار کرپشن تھی آج 30 ہزار کی کرپشن ہورہی ہے۔جب سے پاکستان بنا کبھی بیوروکریسی اتنی مضبوط نہیں تھی جتنی بیوروکریسی آج مضبوط ہے۔ فیصل واوڈا کابینہ اجلاس میں غصے میں آگئے تھے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔دوسری جانب سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے بھی پی ٹی آئی کی کارکردگی سے انتہائی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے فواد چودھری کے انکشافات پر کہا کہ تبدیلی کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں پھوٹ چکی ہے، یہ سب کچھ ٹیم بنانے کیلئے ہوم ورک نہ ہونے کا نتیجہ ہے، فواد چودھری نے جو بھی کہا اس سے کوئی دلچسپی نہیں، لیکن تھرڈ پارٹی بھی بدنصیبی کی انتہاء ہے۔دریں اثناں وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں وزراء کو 6 ماہ میں کارکردگی بہتر بنانے کا الٹی میٹم دے دیا، وزیراعظم نے کہا کہ وزراء کے پاس کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 6 ماہ کا وقت ہے، تمام مشیران اور معاونین خصوصی سے دوہری شہریت کی تفصیلات بھی کابینہ ڈویژن میں جمع کرائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے مشیران اور معاونین خصوصی سے دوہری شہریت کی تفصیلات مانگ لیں۔ انہوں نے کہا کہ معاونین اور مشیران اپنی شہریت کی تفصیلات کابینہ ڈویژن میں جمع کرائیں۔

close