اسلام آباد، آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے قابل تقلید مثال قائم کر دی رہائش گاہ میں بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے زیر زمین ٹینک تعمیر کر لیے

اسلام آباد ( پی این آئی)اسلام آباد، آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے قابل تقلید مثال قائم کر دی ،رہائش گاہ میں بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے زیر زمین ٹینک تعمیر کر لیے ۔پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیفری شاہ نے اپنی اقامت گاہ پر بارش کے پانی کو ذخیرہ کر کے استعمال میں لانے کیلئے زیر زمین واٹر ٹینک تعمیر کرائے۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پانی کو ذخیرہ کر کے اور اس کے غیر ضروری استعمال کو روک کر پانی کی قلت پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر کے مطابق ان کے واٹر ٹینک سات لاکھ لیٹر پانی سے زیادہ پانی کو ذخیرہ کر سکتے ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ پانی کے بے جا استعمال کو روک کر قلت پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ہائی کمشنر نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ آسٹریلیا میں پانی کے ضیاء کو روکنے کیلئے اپنے ملک کے تجربات پاکستان کے ساتھ شیئر کر رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں