اسلام آباد(پی این آئی)نیپرا نے کے الیکٹرک کو بجلی کی قیمت بڑھانے سے روک دیا، کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی تحقیقات کرانے کا بھی فیصلہ، نيپرا نے کے اليکٹرک کو بجلی کی قيمت بڑھانے سے روک دياجبکہ شہر ميں جاری غير اعلانيہ لوڈ شيڈنگ کی تحقيقات کی بھی ہدايت کر دی گئی۔چیئرمین نيپرا کے مطابق بجلی بندش
کی وجوہات عوام کے سامنے رکھیں گے۔وفاقی کابينہ نے بجلی کی قيمتيں نہ بڑھانے کا فيصلہ کيا تھا۔واضح رہے کہ کے اليکٹرک نے فی يونٹ ايک روپے 60 پيسے کا اضافہ مانگا تھا جسے نیپرا نے بڑھانے سے روک دیا۔اس سے قبل کے الیکٹرک نے کراچی میں گیس کی فراہمی کی کمی کے باعث لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ فرنس آئل کی کمی کے بعد گیس کی فراہمی میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ گیس اور فرنس آئل کی فراہمی میں کمی کے بعد کے الیکٹرک کی پیداواری صلاحیت مزید متاثر ہوئی ہے۔کے الیکٹرک کو یومیہ 800 میٹرک ٹن فرنس آئل کم فراہم کیا جا رہا ہے۔ گیس مقدار اور فرنس آئل کی فراہمی میں بہتری نہ آئی تو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ سکتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی جانب سے اضافی فرنس آئل کی درآمد کی اجازت دی گئی ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں