کرونا وائرس،وزیراعظم عمران خان شدید برہم، وزرا پر بڑی پابندی لگا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم کورونا وائرس سے متعلق وزراء کے متضاد بیانات پر برہم ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وزراء کی جانب سے وبائی مرض کورونا وائرس کو لے کر مختلف قسم کے بیانات دیکھنے میں آرہے تھے۔گذشتہ دو روز میں وفاقی وزیر زرتاج گل اور وفاقی وزیر فواد چوہدری

کے کورونا سے متعلق دئیے گئے بیانات بھی سوشل میڈیا پر مذاق بنے رہے اور خبروں کی زینت بنے رہے۔تاہم اب وزیراعظم نے کورونا وائرس سے متعلق وزراء کے متضاد بیانات کا نوٹس لے لیا ہے۔وزیراعظم نے وزراء کو کورونا سے متعلق متضاد بیانات دینے سےروک دیا۔وزیراعظم کا کہناہے کہ متضاد بیانات دینے سے عوام میں بے چینی پیدا ہوتی ہے۔وزیراعظم نے وزراء کو اپنے حلقوں میں عوام سے رابطہ بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ کرونا وائرس کا کوئی علاج نہیں ہے، دواؤں پر پیسے خرچ نہ کریں۔ایک بیان میں انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کا کوئی علاج نہیں،دواؤں پر پیسے خرچ نہ کریں۔وفاقی وزیر نے عوام سے درخواست کی کہ کوشش کریں گھروں میں رہیں باہر نکلیں تو ماسک پہنیں۔فواد چوہدری کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر مختلف طریقے سے پیش کیا گیا۔اسی طرح وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کووڈ19 سے متعلق دیا گیا مضکہ خیز بیان وائرل ہوگیا ہے۔وفاقی وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے گزشتہ دنوں پی ٹی وی نیوز کے ایک پروگرام کے دوران کہا تھا کہ ”کووڈ19 کا مطلب ہے کہ کورونا کے 19پوائنٹس ہیں جو کسی بھی ملک پر کسی بھی انداز میں قابلِ عمل ہوسکتے ہیں”۔ پاکستان ٹیلی وژن نیوز پر چلنے والے اس پروگرام کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ پروگرام کے دوران میزبان بے وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی سے کورونا وبا کے حوالے سے سوال کیا تھا جس کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ کووڈ19 کا مطلب ہے کہ اس کے 19 پوائنٹس ہیں جو مختلف ممالک میں کسی بھی طرح قابلِ عمل ہوسکتے ہیں اور اس کیلئے وہ قوتِ مدافعت پیدا کریں۔زرتاج گل کو کورونا سے متعلق معلومات دینا مہنگی پڑگئیں، وفاقی وزیر نے اپنے ہی بیان کی وضاحت بھی کردی۔وضاحتی پیغام میں زرتاج گل نے لکھا کہ وہ روزانہ ٹی وی پر گھنٹوں بغیر کسی پرچی کے بات کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ کہنا چاہتی تھیں کہ کورونا وبا کا اثر اور شدت مختلف ممالک میں مختلف ہوتے ہیں۔زرتاج گل نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ چند لمحوں کی خطا پر یوں ماتم کناں ہونے کی بجائے اپنی جماعتوں کے حشر نشر پر توجہ دیں تو شاید ان کے حق میں بہتر ہو، ان کا کہنا تھا کہ وہ تنقید سے نہیں گھبراتیں بلکہ اور مضبوط ہوتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close