ترک صدررجب طیب اردگان یا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان؟ پاکستانیوں کا پسندیدہ ترین غیر ملکی لیڈر کون ہے؟حیران کن دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) اس حوالے سے کوئی باقاعدہ سروے تو نہیں کیا گیا مگر بظاہر ترک صدر رجب طیب اردگان پاکستانیوں کے پسندیدہ ترین غیرملکی لیڈر ہیں مگر وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلما ن کو پاکستان میں سب سے طاقتور اور پسندیدہ غیرملکی رہنماءقرار دے

دیا ہے۔ عرب نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان میں پسندیدہ ترین غیرملکی لیڈر ہیں کیونکہ جب سے انہوں نے چارج سنبھالا ہے وہ پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کو بہت اوپر لے گئے ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ”2019ءمیں اپنے دورہ¿ پاکستان کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان سے کہا تھا کہ وہ انہیں سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھیں۔ ان کا یہ دورہ یادگار تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی سب سے زیادہ غیرملکی دورے سعودی عرب کے ہی کیے ہیں۔ اسی طرح شہزادہ محمد بھی ایک بہت بڑے وفد کے ساتھ پاکستان آئے تھے۔ دونوں ممالک کے مابین تاریخ اور متنوع تعلقات ہیں اور پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ہونے والی بڑی تبدیلیاں بھی ان پر اثرانداز نہیں ہوتیں۔ ہر پاکستانی حکومت سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیتی ہے۔درحقیقت یہ سعودی عرب اور پاکستانی عوام کے تعلقات ہیں اور پاکستانیوں کے دل میں سعودی عرب کے لیے بہت عزت ہے۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں