وزیراعظم عمران خان کی ایک شلوار قمیض کی قیمت کیا ہے؟ لیگی رہنما کے دعو ے نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما روحیل اصغر دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ایک شلوار قمیض کی قیمت 48000روپے ہے۔نجی نیوز چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہہ میں نے جو اس وقت لباس پہنا ہے اس کا کپڑا بہت ہی عام سا کپڑا ہے، لیکن وزیراعظم عمران خان صاحب آج کل بہت ہی

مہنگا کپڑا پہن رہے ہیں جس کی ایک شلوار قمیض کے جوڑے کی قیمت 48000 روپے بنتی ہے، جس کی انہیں منی ٹریل دینی ہوگی، اگر وہ اپنا لباس خود نہیں خریدتے اور کوئی اور خرید کر لاتا ہے تو اسے بھی منی ٹریل دینا ہو گی۔روحیل اصغر کا نجی ٹی وی کے نمائندے کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کہیں سے کچھ بھی نکال سکتے ہیں، اگر انہوں نے دس سوٹ لیے ہیں تو 48000 روپے کو دس کے ساتھ ضرب دیں اور دیکھیں کہ کتنی رقم بنتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کو پتہ چل جائے کہ جو وہ شلوار قمیض پہن رہے ہیں وہ نواز شریف کی فیکڑی کے ورکر کی جانب سے بنائی گئی ہے تو ہو سکتا ہے خود کو بھی آگ لگا لے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close