کورونا وائرس کی روک تھام ۔۔۔ وفاقی حکومت کی کارکردگی اچھی ہے یا بری؟عوام نے تازہ ترین سروے میں فیصلہ سنا دیا

لاہور (پی این آئی) کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے حکومتی اقدامات کے حوالے سے گیلپ پاکستان کا تازہ ترین سروے، سروے کے دوران عوام کی اکثریت، 67 فیصد لوگوں نے تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وبا کے باعث پیدا ہونے والے حالات میں وفاقی

حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے عوام کی رائے جانچنے کیلئے گیلپ پاکستان کی جانب سے سروے کروایا گیا ہے۔گیلپ پاکستان کی جانب سے کروائے گئے سروے میں عوام سے کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی سے متعلق سوال پوچھا گیا۔ جون کے ماہ میں کروائے گئے سروے کے دوران عوام کی اکثریت نے وفاقی حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔تاہم گیلپ پاکستان کی جانب سے کروائے گئے گزشتہ سروے کے مقابلے میں اس سروے میں عوام کا حکومت پر اعتماد کم ہوا ہے۔کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے حالات کے کچھ روز بعد گیلپ پاکستان کی جانب سے کروائے گئے سروے میں 82 فیصد عوام نے حکومت کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ تاہم اب تازہ ترین سروے میں 67 فیصد لوگوں نے حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ یوں حکومت کی کارکردگی سے مطمئن لوگوں کی تعداد میں 15 فیصد کمی آئی ہے۔ تازہ ترین سروے کے دوران 28 فیصد لوگ ناراض نظر آئے اور کہا کے حکومت نے کرونا کے معاملے کو بہتر کنٹرول نہیں کیا۔ تازہ ترین سروے میں ہر 3 میں سے 1 پاکستانی یعنی 32 فیصد لوگوں نے حکومت کی جانب سے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے جاری کردہ اعداد و شمار پر شک کا اظہار کیا جبکہ 57 فیصد نے حکومتی اعداد و شمار پر بھروسہ کیا اور انہیں درست کہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close