پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے پلازما ٹرانسفیوژن پر پابندی عائد کر دی ،بڑی وجہ سامنےآگئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے بغیر اجازت پلازما ٹرانسفیوژن پر پابندی عائد کر دی ، پلازما ٹرانسفیوژ کرنے کی اجازت صرف کچھ ہسپتالوں کو ہے لیکن کچھ سرکاری اور نجی ہسپتالوں نے خلاف ضوابط پلازما ٹرانسفیوژ کیا، کمیشن کے ایکٹ 2010 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کے

طابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے کورونا ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کی منظوری کے بغیر کووڈ19کے مریضوں کے لیے پلازمہ ٹرانسفیوژن پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کہا گیا ہے کہ صرف وہ ہسپتال اس کلنیکل ٹرائل میں حصہ لینے کے اہل ہیں جنہیں اجازت دے گئی۔ مراسلہ کے مطابق کووڈ 19کے مریضوں کے لیے پلازما ٹرانسفیوڑن کے کلینکل ٹرائلز جاری ہیں،جس کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔کچھ سرکاری و نجی ہسپتال،جو کہ ٹرائل کے لیے منظورشدہ نہیں ہیں، وہاں پر ضوابط کو بالائے رکھتے ہوئے پلازما لگایا جارہاہے، جوکہ ضابطہ کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے تنبیہ کی گئی ہے کہ ایسا کو ئی بھی ہسپتال،جسے اجازت نہیں ہے،خلافِ ضابطہ پلازما تجویز کر تا یا ٹرانسفیوژ کرتا ہوا پایا گیا تواس کے خلاف کمیشن کے ایکٹ2010کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کا کہنا ہے کہ پلازمہ، ڈیکسامیتھاسون اور ایکٹیمرا کورونا کا علاج نہیں، یہ ادویات وینٹی لیٹر پر مریضوں کی مزید حالت خراب ہونے سے بچاتی ہیں۔ لیکن ان ادویات کے بعد میں کیا نتائج ہوسکتے ہیں؟ اس کا عام لوگوں کو معلوم نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close