کورونا وائرس کا پھیلائو ،ملک بھر کے کتنے علاقوں میں سخت لاک ڈائون لگا دیا گیا؟تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر نے کہا ہے کہ اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں میں 549 لاک ڈائون لگائے گئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر کے مطابق ٹی ٹی کیو کی حکمت عملی کی بنیاد پر پورے پاکستان میں مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن جاری ہے،اسلام آباد، آزاد کشمیر

اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں میں 549 لاک ڈائون لگائے گئے ہیں، لاک ڈائون والے علاقوں کی آبادی نوے لاکھ چورانے ہزار کے قریب ہے ،پنجاب میں 183 سمارٹ لاک ڈائون کیے گئے ہیں ۔اعلامیہ کے مطابق پنجاب میں لاک ڈاون والے علاقوں کی آبادی بیس لاکھ ہے ، سندھ میں 68 سمارٹ لاک ڈاون کیے گئے ہیں ، سندھ مین لاک ڈائون والے علاقوں کی آبادی چار 49 لاکھ پچانوے ہزار سے زائد ہے ،خیبر پختونخواہ میں 232 سمارٹ لاک ڈائون کیے گئے ہیں ،خیبر پختونخوا میں لاک ڈائون والے علاقوں کی آبادی 534110 ہے ، آزاد کشمیر میں چالیس علاقون میں سمارٹ لاک ڈائون لگائے گئے ہیں جن کی آبادی پندرہ لاکھ سے زائد ہے، آزاد کشمیر کے چار دسٹرکٹ میں مکمل لاک ڈائون ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close