ملک میں گندم، آٹے کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کی منظوری دے دی گئی، ای سی سی کے اجلاس میں اہم فیصلے

اسلام آباد(پی این آئی) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کے دوران ملک میں گندم، آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کی منظوری دیدی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شی کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔اقتصادی

رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کے دوران ملک میں گندم، آٹے کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کی منظوری دی گئی۔مشیر خزانہ کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ نجی شعبہ کو 25 لاکھ ٹن گندم کی درآمد کی اجازت دیدی، ای سی سی نجی شعبے نے 25 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ عالمی منڈی میں آئندہ 2 ماہ میں گندم کی قیمتیں کم ہوں گی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ہدایت کی کہ پنجاب دیگر صوبوں کو ضرورت کے مطابق گندم فراہم کرے۔اجلاس کے دوران صحت کے شعبہ کے لیے آکسیجن اور سلنڈرز پر ٹیکس چھوٹ دینے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ آکسیجن سلنڈر کی قیمتوں میں کنٹرول کے لیے 3 ماہ تک مراعات دینے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو اڑھائی ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی جبکہ اسلام آباد پولیس کے لیے 40 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منطور کر لی گئی۔اجلاس میں پاک بحریہ کے لیے بھی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی اور وزارتوں، ڈویژنوں، محکموں کے افسران کو اعزازیہ دینے کی تجویز واپس لے لی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close