وزیر تعلیم شفقت محمود نے بڑا اعلان کر دیا ایس او پیز کے تحت سکول کھولنے پر غور کر رہے ہیں، 70 فیصد والدین سکول کھولنے کے خواہشمند ہیں

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر تعلیم شفقت محمود نے بڑا اعلان کر دیا ۔ایس او پیز کے تحت سکول کھولنے پر غور کر رہے ہیں۔ 70 فیصد والدین سکول کھولنے کے خواہشمند ہیں۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ایس او پیز کے تحت اسکول کھولنے پر غور کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد

میں وزیر تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود کی زیرصدارت ایس او پیز کے تحت اسکول کھولنے سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ایس او پیز کے تحت اسکول کھولنے پر غور کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسکول کھولنے پر وزارت تعلیم یونیسف سے رابطے میں ہے۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر ایس او پیز کے تحت اسکولز کھولنے کو بھی دیکھا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ہماری حکمت عملی پر بھی یونیسف سے مشاورت جاری ہے۔وفاقی وزیر کی زیر صدارت اجلاس میں اسکول کھولنے سے متعلق گیلپ سروے کا تذکرہ بھی ہوا۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سروے میں 70 فیصد والدین نے اسکول کھولنے کی بات کی۔انہوں نے بتایا کہ اسکول کھولنے سے متعلق روڈ میپ فائنل ہونے کے بعد والدین کو اعتماد میں لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close