لاہور(پی این آئی) رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بےشک مدت پوری کرے لیکن نیا بندہ لائیں جو پرفارم کرے، میں نے تجویز دی تھی کہ 4 یا 6 ماہ کیلئے قومی حکومت بنائیں جو مسائل حل کرسکے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بڑی پارٹیوں میں دھڑے ہونا نئی بات نہیں،اختلافات ہوتے رہتے ہیں، میں دھڑے بازی کا خلاف نہیں ہوں، پارٹی میں میرا کوئی دھڑا نہیں
، میری سیاست کا محور نواز شریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کا سیاست میں اپنا اپنا مقام ہے،ان کے قائد بھی نوازشریف ہیں، ووٹ کوعزت دو کا نعرہ جمہوریت کی اساس ہے، پچھلے2 سال میں حکومت نےصرف ناکامی دکھائی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں