کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج ، ڈریپ نے رمڈیسیویر کے استعمال کا اجازت نامہ جاری کردیا

اسلام آباد (پی این آئی) ڈریپ نے کورونا کے علاج کیلئے رمڈیسیویر کے استعمال کا اجازت نامہ جاری کردیا، وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا ہے کہ ڈریپ کی جانب سےکورونا مریضوں کے لیے دوران ایمرجنسی رمڈیسیویر کی اجازت دے دی گئی ہے اور اس کی دستیابی

کویقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر کووڈ 19 مریضوں کیلئے ادویات کی دستیابی یقنی بنانے کے لیے ڈریپ کی جانب سے اہم اقدامات اٹھائے گئے ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے ایک بیان میں کہاکہ ڈریپ کی جانب سے کورونا کے تشویشناک مریضوں کے لیے دوران ایمرجنسی ریمڈیسویر کے استعمال کی اجازت کے بعد دستیابی کو یقینی بنایا جارھا ھے ۔ انہوںنے کہاکہ ڈریپ کی جانب سے ریمڈیسویر کے ایمرجنسی استعمال کے لیے امپورٹ اور رجسٹریشن لیٹرز جاری کر دئیے گئے ، ریمڈیسویر کے استعمال کے حوالے سے حال ہی میں ایف ڈی اے کی جانب سے منظوری دی گئی تھی ۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر ڈریپ نی2 امپوٹرز اور 14 لوکل مینوفیکچررز کو اجازت نامہ جاری کر دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس دوا کا استعمال ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق صرف تشویشاناک حالت والے کورونا مریضوں کی نجانب سے ہی کیا جاسکتا ہے۔ ترجمان ڈریپ کے مطابق امریکہ،جاپان،برطانیہ اور یورپ کی جانب سے استعمال کی اجازت کے فوری بعد ہی ڈریپ نے این او سی کا اجراء شروع کر دیا تھا۔ترجمان نے کہاکہ انجکشنز کی فوری دستیابی یقینی بنانے کے لیے ڈریپ کی جانب سے ایمرجنسی رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس بھی بلایا گیا۔ ترجمان کے مطاق ڈریپ کی جانب سے کابینہ اجلاس کو دوا کی قیمت تجویز کرنے کے حوالے سے ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کا اجلاس بھی ایمرجنسی بنیادوں پر بلایا گیا،رجسٹریشن لیٹرز جاری کرنے کے بعد امپورٹرز اور مینوفیکچررز کی جانب سے دو ہفتوں میں دوا کی مناسب مقدار کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close