20 شہروں میں 92 ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی ، وفاقی وزیر اسدعمر نے موثر لاک ڈائون کا عندیہ دیدیا

شاسلام آباد(پی این آئی) 20 شہروں میں 92 ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی ، وفاقی وزیر اسدعمر نے موثر لاک ڈائون کا عندیہ دیدیا…نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 20 شہروں میں 92 ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کر دی ہے ۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستانی

آبادی کا صرف 3 فیصد یہ ہاٹ سپاٹ کرونا کے چالیس فیصد ایکٹو کیسزکا احاطہ کرتے ہیں، شہریوں کے روزگار میں خلل کم کرتے ہوئے بھی وبا کے پھیلاؤ پر کافی کنٹرول کر سکتے ہیں ،ان ہاٹ سپاٹ میں موثر لاک ڈاؤن سے فیصلہ کن فرق پڑ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close