کراچی میں ٹک ٹاک ویڈیو کا کریز، ویڈیو بنانے کے دوران گولی چل گئی، 17سالہ لڑکا زندگی ہار گیا

کراچی (پی این آئی)کراچی میں ٹک ٹاک ویڈیو کا کریز، ویڈیو بنانے کے دوران گولی چل گئی، 17سالہ لڑکا زندگی ہار گیا، کراچی کے سچل پولیس اسٹیشن کی حدود میں ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو بنانے کے دوران پستول کی گولی چلنے سے 17 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔سپرہائی وے کے قریب تنویر مرتضیٰ ٹک ٹاک پر ویڈیو بنا رہا

تھا کہ اس دوران اس کے ہاتھ میں موجود پستول کی گولی چل گئی اور وہ زخمی ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ مذکورہ حادثہ سکندر گوٹھ میں پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ تنویر مرتضیٰ کو زخمی حالات میں گلشن اقبال کے پٹیل ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جاںبر نہ ہوسکا۔علاوہ ازیں سچل پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس واقعہ کی مکمل تحقیقات کررہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں