سندھ پولیس کے کورونا سے متاثر اہلکاروں کی تعداد 1000سے بڑھ گئی، 24گھنٹے میں 28 نئے کیس سامنے آئے

کراچی(پی این آئی)سندھ پولیس کے کورونا سے متاثر اہلکاروں کی تعداد 1000سے بڑھ گئی، 24گھنٹے میں 28 نئے کیس سامنے آئے، عالمی وبا کورونا کےخلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے والے سندھ پولیس کے 1022 افسران اور جوان بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ دو روز

کے دوران کورونا کے48 نئے کیسز سامنے آئے.کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی میں 13 اہلکاروں نے شہادت پائی، شہداء میں گیارہ کا تعلق کراچی جبکہ 2 کا تعلق حیدرآباد رینج سے تھا۔ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ سندھ میں زیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد 739 ہے، 270 افسران اور جوان صحتیاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔ترجمان کے مطابق کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے، اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close