نئی مصیبت ہی نہ پڑ جائے، مولانا صاحبان خالی آنکھ سے سورج گرہن دیکھنے پر اصرار نہیں کریں گے، فواد چوہدری کا سورج گرہن کے دوران مولانا حضرات پر طنز

اسلام آباد(پی این آئی)نئی مصیبت ہی نہ پڑ جائے، مولانا صاحبان خالی آنکھ سے سورج گرہن دیکھنے پر اصرار نہیں کریں گے، فواد چوہدری کا سورج گرہن کے دوران مولانا حضرات پر طنز، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ امید ہے آج مولانا صاحبان آج ’خالی آنکھ‘ سے سورج گرہن

دیکھنے پر اصرار نہیں کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سورج گرہن کے حوالے ایک مختصر پیغام شئیر کیا۔انہوں نے لکھا کہ ’امید ہے آج مولانا صاحبان ’خالی آنکھ‘ سے سورج گرہن دیکھنے پر اصرار نہیں کریں گے، نئی مصیبت ہی نہ پڑ جائے‘انہوں نے ہیش ٹیگ ’solareclipse‘ کا استعمال بھی کیا۔اس سے قبل انہوں نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ اس سال چھ گرہن ہوں گے، چار چاند گرہن اور دو سورج گرہن۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس سال کا دوسرا سورج گرہن 14 دسمبر کو ہو گا لیکن وہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close