وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا کیپٹن اور ایک جوان شہید، 2 سپاہی زخمی ہو گئے

وزیرستان (پی این آئی)وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا کیپٹن اور ایک جوان شہید، 2 سپاہی زخمی ہو گئے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا کیپٹن اور ایک جوان شہید ہوگیا ہے، جبکہ 2 سپاہی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے گیروم کے قریب سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کی جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سےکیپٹن صبیح اور سپاہی نوید شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ سے 2 سپاہی زخمی بھی ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close