پشاور(پی این آئی)،بی آرٹی منصوبے پر پشاور کے عوام کو جلد سرپرائز دیں گے، وزیر عمران خان افتتاح کریں گے،خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں تحریک انصاف حکومت کے واحد میگا منصوبے پشاور بی آرٹی منصوبے کی تکمیل کے لئے نئی تاریخ دینے سے انکارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آرٹی منصوبے کے
حوالے سے پشاور کے عوام کو جلد سرپرائز دیں گے، جلد ہی وزیر عمران خان منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ہفتے کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران جب وزیر خزانہ سے سوال کیاگیا کہ نئے مالی سال 2020-21کے بجٹ میں پی ٹی آئی کے مگا منصوبے پشاور بی آر ٹی کا کوئی ذکر نہیں کہ یہ منصوبہ کب مکمل ہوگا۔اس پر وزیر خزانہ کی بجائے صوبائی مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پشاور بی آرٹی منصوبہ مکمل ہوچکا ہےاس کے لئے نئی تاریخ نہیں دے سکتے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں