وہ سرکاری ملازمین جن کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا

گلگت (پی این آئی) گلگت بلتستان حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں 15 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ بجٹ میں گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں15 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ کیا جائے

گا، تمام طبقات کا خیال رکھنا مسلم لیگ ن کا منشور اور روایت ہے۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں گریڈ کے لحاظ سے بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ بجٹ میں گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد جبکہ گریڈ 17سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصد اضافہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل حالات کے باوجود سرکاری ملازمین کو ریلیف دیا ہے۔کیونکہ تمام طبقات کا خیال رکھنا مسلم لیگ ن کا منشور اور روایت ہے۔ شہبازشریف کی ہدایت پر ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان کے بجٹ میں ڈاکٹرز، پیرامیڈکل اسٹاف اور ویسٹ مینجمنٹ کیلئے بھی رسک الاونس کی منظوری دی گئی ہے۔ پارٹی قیادت کی ہدایت اور رہنمائی میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے وزیراعلی گلگت بلتستان اور ان کی حکومت کو سرکاری ملازمین کا خیال رکھنے پر شاباش دی ہے۔ واضح رہے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے بجٹ میں گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد جبکہ گریڈ 17سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 5 فیصد اضافہ کیا ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت، پنجاب اور خیبرپختونخواہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں آئندہ بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں