اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی قیادت کی اختر مینگل سے ملاقات بے نتیجہ ختم، وزیر اعظم نے براہ راست کوئی رابطہ نہیں کیا، اختر مینگل کا شکوہ۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی سردار اختر مینگل کی ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی۔ملاقات کے بعد وفاقی وزیر پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ بی این پی کے
تحفظات کو جلد دور کیا جائے گا، آئندہ بھی سردار صاحب کے ساتھ نشستیں ہوں گی۔اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی یقین رکھتی ہے ہر حصے کو ترقی اور حقوق نہ ملے تو ملک ترقی نہیں کرسکے گا۔سردار اختر مینگل نے کہا کہ پارٹی کے فیصلہ کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا، ہم نے اپنے تحفظات حکومتی وفد کے سامنے رکھ دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اب تک کوئی براہ راست رابطہ نہیں کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں