پٹرول بحران نے باپ بیٹی کی جان لے لی، گیلن میں رکھا پٹرول نکالتے آگ لگ گئی، دو جانیں چلی گئیں

گوجرانوالہ(پی این آئی)پٹرول بحران نے باپ بیٹی کی جان لے لی، گیلن میں رکھا پٹرول نکالتے آگ لگ گئی، دو جانیں چلی گئیں۔پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کی تحصیل وزیر آباد میں رکھے گیلن سے پیٹرول نکالتے ہوئے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں باپ بیٹی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ گوجرانوالہ کی تحصیل وزیر آباد

رسول نگر میں گھر کے کچن کے اندر رکھے پیٹرول سے بھرے گیلن سے پیٹرول نکالتے ہوئے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ قیصر عباس اور ان کی بیٹی 25 سالہ حنا قیصر شامل ہیں، قیصر عباس نے پیٹرول بحران کے پیش نظر پیٹرول گیلن میں بھر کر کچن میں رکھا ہوا تھا۔ پیٹرول لیک ہونے سے آگ لگ گئی جس کی لپیٹ میں آکر قیصر عباس اور ان کی بیٹی حنا شدید جھلس گئے جنہیں تشویش ناک حالت میں تحصیل اسپتال وزیر آباد منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔جاں بحق باپ بیٹی کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ حادثے کی صورت میں رونما ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں