بحران پیدا کرنے والے مافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑوں گا، وزیر اعظم عمران خان نے کس کی طرف اشارہ کر دیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)بحران پیدا کرنے والے مافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑوں گا، وزیر اعظم عمران خان نے کس کی طرف اشارہ کر دیا؟وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بحران پیدا کرنے والے مافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑوں گا، ہر قسم کے مافیاز کا مقابلہ کرنا ہے، انہیں بے نقاب بھی کرنا ہے۔چینی بحران کے

بعد قانونی کاروائیوں پر تفصیلی گفتگو کور کمیٹی اجلاس میں ہوئی جس میں چینی بحران فرانزک رپورٹ پر قانونی اقدامات سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی، کور کمیٹی نے چینی مافیا سیمت ہر قسم کے مافیا سے نمٹنے کے وزیراعظم کے فیصلے پر بھی اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا قوم سے سچ کا وعدہ کیا، کچھ بھی نہیں چھپایا جائے گا، سچ سامنے لانے کا وعدہ پورا کرتے ہوئے حقائق سامنے لائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close