کوئٹہ(پی این آئی)نیب بلوچستان نےسابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور مسلم لیگ نون کےرکن بلوچستان اسمبلی نواب ثناء اللہ زہری اوراسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کو طلب کرلیا ہے۔ترجمان نیب کےمطابق نیب بلوچستان نےسابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کو
مبینہ کرپشن کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں 23 جون کو نیب آفس میں طلب کرلیا۔قومی احتساب بیورو نےدونوں کو ذاتی حیثیت میں بیان ریکارڈ کروانے کے لئے طلب کیا ہے۔ نواب ثناء اللہ زہری اورعبدالقدوس بزنجو سے 2017-18 میں ایک انویسمنٹ کمپنی کو سرمایہ کاری کے لئے دی جانے والی رقم کےبارے میں تحقیقات کی جائیں گی۔حکومت بلوچستان نےاپنی رقم نکلوانے کےلئےکمپنی کو خطوط لکھے لیکن تاحال رقم کی واپسی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔دونوں سابق وزرائےاعلیٰ سےاس کمپنی کولکھےگئےخطوط اوران کےادوارمیں کئے جانے والے رابطوں کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں