اہم وزیر جس نے اللہ کو جان دینے کا اعلان کیا تھا 24 دن بعد کورونا کو شکست دے دی، یہ وقت بہت تکلیف دہ تھا، بتا بھی دیا

کراچی(پی این آئی)اہم وزیر جس نے اللہ کو جان دینے کا اعلان کیا تھا 24 دن بعد کورونا کو شکست دے دی، یہ وقت بہت تکلیف دہ تھا، بتا بھی دیا۔ وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کرونا وائرس کو شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا

کہ وہ کرونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔شہریار آفریدی نے لکھا کہ ’کرونا ٹیسٹ بیماری کے 24 روز بعد منفی آیا ہے، تجربہ یہ ہے کہ وہ وقت بہت تکلیف دہ تھا۔شہریار آفریدی نے بیماری کے دوران دعا کرنے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ شہریار آفریدی میں گزشتہ ماہ کے آخر میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی سمیت متعدد اراکین اسمبلی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close