گوادر اور تربت کے سوا پاکستان کے تمام ائر پورٹ ملکی و غیر ملکی فضائی کمپنیوں کے لیے کھول دیئے گئے، نوٹم جاری

اسلام آباد(پی این آئی)گوادر اور تربت کے سوا پاکستان کے تمام ائر پورٹ ملکی و غیر ملکی فضائی کمپنیوں کے لیے کھول دیئے گئے، نوٹم جاری۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے تمام ایئرلائنز کو بیرون ملک سے مسافروں کو پاکستان لانے کی اجازت دے دی ہے، پی آئی اے سمیت تمام

ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنز اب اپنے مسافر پاکستان لا اور لے جاسکیں گی۔سی اے اے کا کہنا ہے کہ گوادر اور تربت کے علاوہ تمام ملکی ایئرپورٹس سے بین الاقوامی پروازیں کی جاسکیں گی، جبکہ بین الاقوامی پروازوں کیلئے تمام ایرلائنز کو کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے غیرملکی ایئرلائنز کو صرف پاکستان سے مسافروں کو لے جانے کی اجازت تھی۔این سی او سی کے فیصلے کے مطابق آج رات 12 بجے سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ نہیں ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close