شوگر انکوائری رپورٹ حتمی نہیں، اسے صرف الزام کی طرح لیا جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ریمارکس نے سوچ بدل دی

اسلام آباد(پی این آئی)شوگر انکوائری رپورٹ حتمی نہیں، اسے صرف الزام کی طرح لیا جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ریمارکس نے سوچ بدل دی۔شوگر انکوائری کیخلاف درخواست پرسماعت کےدوران ملز کے وکلا نے دلائل مکمل کرلیے۔اٹارنی جنرل آف پاکستان سے کل بروز ہفتہ جواب طلب کرلیا گیا ہے۔چيف جسٹس اسلام

آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا انکوائری رپورٹ حتمی نہیں،اسے صرف الزام کی طرح لیا جائے،جوادارے اب تفتیش کریںگےوہ رپورٹ سے متاثر نہیں ہونے چاہيں۔عدالت نے کیس میں گنے کے کاشت کاروں کی فریق بننے کی درخواستیں نمٹا دیں۔جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ ميں شوگر انکوائری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن کے وکلاء نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ کیا انکوائری کمیشن نےشفاف طریقے سے کام کیا،پہلےسےکوئی مخصوص نتیجہ نکالنے کی سوچ سے کام تونہیں لیا گیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ حکومت نے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنایا تھا، اس کمیشن سے شوگر ملز کس طرح متاثر ہورہی ہیں؟شوگرملزایسوسی ایشن اس ساری مشق کوغیرقانونی یا متعصبانہ کیسےسمجھتی ہیں؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close