وزیراعظم عمران خان بھی ڈٹ گئے ، ناراض اتحادیو ں سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان بھی ڈٹ گئے ، ناراض اتحادیو ں سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا…. وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی اتحادیوں کو ہر صورت منائیں گے۔وزیراعظم عمران خان سے ناراض اتحادیوں سے مذاکرات کرنے والی حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے ملاقات کی جس میں انہیں بی این پی

مینگل اور دیگر اتحادیوں سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اختر مینگل سے ہونے والی ملاقات پر بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کمیٹی کو بات چیت اور مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی اور ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ حکومتی اتحادیوں کو ہر صورت منائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close