لاہور (پی این آئی) کورونا ٹیسٹ ریٹ 6500 روپے مقرر ہونے کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا ٹیسٹ کے نجی لیبارٹریز سے 6500 روپے فی ٹیسٹ ہونے کا امکان ہے۔پنجاب میں نجی لیبارٹریز کورونا ٹیسٹ کے لیے منہ مانگے دام وصول کر رہی تھیں۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے
اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت پنجاب کو تمام پرائیویٹ لیبز میں کورونا ٹیسٹ کا یکساں ریٹ مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کا نجی لیبارٹریو کے اشتراک سے ٹیسٹ فیس 6500 مقرر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ گذشتہ روز وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے تمام پرائیویٹ لیبز میں کورونا ٹیسٹ کی یکساں قیمت مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پر بڑا فیصلہ کرلیا۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پرائیویٹ لبارٹریز میں کورونا ٹیسٹ کے مختلف نرخوں کا نوٹس لیا تھا۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تمام پرائیویٹ لیبز میں کورونا ٹیسٹ کی یکساں قیمت مقرر کرنے کا حکم دیا ہے ۔ انہوں نے وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کو اس ضمن میں ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے اس ضمن میں اقدامات اٹھائیں اور صوبے کی تمام پرائیویٹ لیبز میں کورونا ٹیسٹ کی یکساں قیمت کو یقینی بنائیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی31 ہزار 500 ٹیسٹ کیے گئے، پورے ملک میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 59 ہزار 215 ہے، آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔ اس وقت ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 97 ہزار 810 ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 358 مریضوں کا اضافہ ہوا۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار 118 ہے جن میں آزاد کشمیر میں 740,بلوچستان میں 8 ہزار 794,گلگت بلتستان میں1 ہزار 213,، اسلام آباد میں 9 ہزار 637،خیبر پختونخوا میں 19 ہزار 613 ، پنجاب میں 60 ہزار 138، سندھ میں 59 ہزار 983 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 3 ہزار 93 ہے جس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 118 اموات کا اضافہ ہوا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں