سپریم کورٹ کا فیصلہ، اختر مینگل کے ساتھ بات چیت، بجٹ پر عوامی رد عمل کا جائزہ لینے کے لیے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ کا فیصلہ، اختر مینگل کے ساتھ بات چیت، بجٹ پر عوامی رد عمل کا جائزہ لینے کے لیے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب، حکمران جماعت تحریک انصاف کی اہم بیٹھک آج اسلام آباد میں ہوگی، وزیراعظم کی زیرصدارت کور کمیٹی کے اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور

کرنے کیلئے مشاورت، ملک میں کورونا وباء اور موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر غور ہوگا۔وزیراعظم خان کی جانب سے طلب کیا جانے والا کور کمیٹی کا اجلاس آج شام وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جب کہ کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومتی اقدامات، ان کے نتائج اور وباء کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حکمران جماعت بی این پی مینگل سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کے تحفظات سے متعلق مشاورت کرے گی، وزیراعظم عمران خان کور کمیٹی اراکین کو حکومتی فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے جب کہ حکومتی معاشی ٹیم کور کمیٹی کو بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دے گی، احساس پروگرام، ٹائیگر فورس و دیگر اقدامات سے متعلق پیش رفت سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close