گندم مافیا سے گٹھ جوڑ کر کے قومی خزانے کو 80 کروڑ کا نقصان پہنچانے کا الزام، نیب سکھر نے 4ملزمان گرفتار کر لیے

سکھر (پی این آئی)گندم مافیا سے گٹھ جوڑ کر کے قومی خزانے کو 80 کروڑ کا نقصان پہنچانے کا الزام، نیب سکھر نے 4 ملزمان گرفتار کر لیے، نیب سکھر ریجن نے سندھ کے حکومتی اہلکاران اور گندم مافیا کے گٹھ جوڑ سے ہونے والے سرکاری خزانے کے نقصان پر تحقیقات شروع کیں اور اس ضمن میں بڑی کاروائی

کرتے ہوئے کل رات مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ مذکوره ملزمان پر کم و بیش 80 کروڑ روپے کا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ مزید اطلاعات و شواہد کے مطابق چھاپے مارے جا رہے ہیں اور قوی امکان ہے کہ مزید 50 کروڑ روپے غبن کے ملزمان بھی جلد حراست میں لے لئے جائیں گے۔۔ مزید برآں نیب سکھر نے تفتیش کا دائره کار محکمہ خوراک سندھ کے افسران تک پھیلا دیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیب سکھر پہلے ہی گندم مافیا سے 10 ارب 50 کروڑکی وصولی کرکے سندھ گورنمنٹ کے خزانے میں جمع کرواچکا ہے۔ اور اس ضمن میں 39 ملزمان کے خلاف 8 ریفرنس احتساب عدالت میں بھیج چکا ہے۔ ان میں گندم مافیا کے ساتھ ساتھ خوراک سندھ کے اہلکاران بھی شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close