چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی تازہ کورونا رپورٹ آ گئی، کیا ریزلٹ آیا؟

بلوچستان (پی این آئی)چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی تازہ کورونا رپورٹ آ گئی،چیف جسٹس بلوچستان ہائیکور ٹ جسٹس جمال خان مندوخیل کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے، خاندان کے دیگر افراد کا بھی کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے۔چیف جسٹس بلوچستان ہائیکور ٹ جسٹس جمال خان مندوخیل اور ان کے خاندان کے

دیگر افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے، گزشتہ روز چیف جسٹس بلوچستان ہائی کور ٹ جسٹس جمال خان مندوخیل کا کیا گیا کورونا ٹیسٹ منفی آیا جبکہ چیف جسٹس کے خاندان کے دیگر افراد کا ٹیسٹ بھی نیگیٹو آچکا ہے۔اس حوالے سے جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ تمام دوست احباب، ساتھی جج صاحبان اور جوڈیشل افسران کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close