کوسٹ گارڈز نے گوادر اور وندر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کیا کیا مال پکڑ لیا؟ کتنے ملکی کتنے غیر ملکی دھر لیے؟ جانیئے

گوادر(پی این آئی)کوسٹ گارڈز نے گوادر اور وندر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملکی اور غیر ملکی دھر لیے ، پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر اور وندر میں کارروائی کے دوران اسمگنگ شدہ ایرانی ڈیزل سمیت بھاری مقدار میں چھالیہ اور دیگر چیزیں برآمد کرلی جبکہ ایک غیر ملکی سمیت 25 تارکین وطن کو بھی

گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق خفیہ اطلاع پر گوادر میں ایک لانچ سے 18 ہزار لیٹر ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل برآمد کرلیا گیا جبکہ ایک اور وندر میں دوران کارروائی گاڑیوں سے 34 ہزار 394 کلو چھالیہ اور 45 ٹن فلو رائٹ اسٹون برآمد کرکے 17 افراد کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق وندر کے قریب ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر 91 عدد ٹائر اور 16 بیگ چائنا سالٹ برآمد کیا گیا جبکہ جیوانی جٹی گوادر سے 25 تارکین وطن اور 01 نائیجرین باشندہ کو گرفتار کیا گیا۔ ناکہ کھاری چیک پوسٹ سے ایک نان کسٹم پیڈ لینڈ کروزر کو بھی تحویل میں لے لیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ترجمان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ کارروائیوں میں پکڑی جانے والی چھالیہ، ایرانی ڈیزل، لانچ اور گاڑیوں کی مالیت 10 کروڑ 74 لاکھ روپے کے لگ بھگ بنتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں