پاکستان میں کورونا سے مرنے والوں کی شرح انتہائی کم کیوں ہے؟سینئر ڈاکٹر نے اصل وجہ بتا دی

اسلام آباد(پی این آئی) ماہرین اور سیاسی مخالفین تو پی ٹی آئی حکومت پر الزام عائد کر ہی رہے تھے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں اور اموات کی اصل تعداد چھپا رہی ہے اور اصل سے بہت کم بتا رہی ہے۔ اب خود وزیراعظم عمران خان کی ٹاسک فورس برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے چیئرمین عطاالرحمن نے بھی

حکومت پر یہی سنگین الزام عائد کر دیا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق عطاالرحمن نے کہا ہے کہ ”پاکستانی حکومت کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد اصل سے کہیں کم بتا رہی ہے۔ حکومت جتنی تعداد بتا رہی ہے، مریضوں کی اصل تعداد اس سے 2سے 3گنا زیادہ ہے۔فون پر بلومبرگ سے بات کرتے ہوئے عطاالرحمن کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس کے کیسز بڑی تعداد میں رپورٹ ہی نہیں ہو رہے جس کی ایک بڑی وجہ ٹیسٹ کم ہونا ہے۔ اموات کے حوالے سے صرف اسی شخص کی موت کا سبب کورونا وائرس لکھا جاتا ہے جو نظام تنفس فیل ہونے کے باعث جاں بحق ہوتا ہے۔ اس ایک سبب کے علاوہ کوروناوائرس سے جو اموات ہوتی ہیں ان کی وجہ کوروناوائرس نہیں لکھی جاتی۔“ واضح رہے کہ ایشیاءمیں اس وقت پاکستان کورونا وائرس کے کیسز کے حوالے سے بھارت کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جہاں 1لاکھ 54ہزار 760کیس سامنے آ چکے ہیں لیکن اب تک کورونا وائرس سے صرف 3ہزار اموات رپورٹ کی گئی ہیں۔ یہ شرح اموات صرف 2فیصد بنتی ہے جو عالمی سطح کی اوسط شرح اموات 5فیصد سے کہیں کم ہے۔

close